Monday, May 13, 2024

یوم عاشور، شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبور پرحاضری دی

یوم عاشور، شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبور پرحاضری دی
September 10, 2019
لاہور (92 نیوز) یوم عاشور کے موقع پر شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور عزیز و اقارب کی قبور پر پانی چھڑکا، فاتحہ خوانی اور گل پاشی بھی کی۔ ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبور پر حاضری دینے کیساتھ ان کی خستہ ہال قبروں کی لپائی بھی کی، شہری کہتے ہیں بچھڑ جانے والوں کا دکھ ہے اسی لئے دیگر ایام کے علاوہ یوم عاشور پر ان کی قبور پر خاص طور پر حاضری دیتے ہیں۔ شہریوں نے بچوں، خواتین اور بزرگوں کے ہمراہ قبرستان کا رخ کیا ،مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے تلاوت قرآن پاک بھی کی،لاہور کے میانی صاحب اور دیگر قبرستان میں شہریوں نے جوق در جوق رخ کیا اور اپنے پیاروں سے محبت کا اظہار کیا۔ قبرستان کے باہر بیٹھے پھول بیچنے والے کہتے ہیں یوم عاشور پر شہری بڑی تعداد میں پھولوں کی پتیاں خریدتے ہیں،جن میں موتیا،گھٹا اور گلاب کی پتیاں شامل ہیں،جبکہ خوشبو کےلئے اگر بتیاں خرید کر بھی قبروں پر لگائی جاتی ہیں۔