Friday, March 29, 2024

یوم شہدائے کشمیر پر آزادکشمیر کے حکمران نوازشریف سے یکجہتی کرنے لاہور پہنچ گئے

یوم شہدائے کشمیر پر آزادکشمیر کے حکمران نوازشریف سے یکجہتی کرنے لاہور پہنچ گئے
July 13, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) آزاد کشمیر کےحکمرانوں  کی جانب سے یوم شہداکشمیر پرشہیدوں کی  بجائے مجرموں سےاظہاریکجہتی سامنے آیا ہے  ،  آزادکشمیر کے حکمرانوں نے مجرم نوازشریف اورمریم نوازکے استقبال کےلئےسرکاری وسائل کا استعمال شروع کردیا،گلگت کے وزیراعلیٰ بھی سرکاری گاڑیاں لیکرنوازشریف کے استقبال کےلئے لاہورپہنچ گئے۔ یوم شہدا کشمیر،آزاد کشمیر کے حکمران کشمیریوں کی بجائے مجرم نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے پہنچ گئے  ۔ کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر آواز بلند کرنے کی بجائے رہنماؤں نے لاہور پہنچنے کو ترجیح دی ۔ مسلم کانفرنس کے رہنما سردار عتیق نے 92 نیوز سے بات کرتے ہوئے کشمیری حکمرانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حیرت ہے  وزیراعظم آزاد کشمیر مجرم کا استقبال کرنے پہنچ گئے  ۔اور تو اور وزیراعظم کے ساتھ وزرا بھی پہنچے ہیں اور کسی نے بھی اپنے ذرائع نہیں بلکہ سرکاری  گاڑیاں استعمال کیں۔ دوسری طرف  گلگت بلتستان کے وزیراعلی حفیظ الرحمان  نے بھی سرکاری وسائل مجرموں کے استقبال پرلگادئے۔حفیظ الرحمان  کارکنوں کےساتھ نوازشریف اور  مریم نوازکے استقبال کے لئے لاہور پہنچ گئے۔ گلگت سے 19 سرکاری اور 11 نجی گاڑیوں کے ذریعے سیکڑوں کارکن لاہور پہنچائےگئے۔