Friday, April 26, 2024

یوم شہدائے پولیس پر ملک بھر میں شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات

یوم شہدائے پولیس پر ملک بھر میں شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات
August 4, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) یوم شہدائے پولیس پر ملک بھر میں شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

یوم شہدائے پولیس پر پوری قوم کا شہید جوانوں کو سلام ۔ لاہور میں یادگار شہدا مال روڈ پر آئی جی پنجاب نے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ پشاور میں شہید ڈی آئی جی صفوت غیور کی قبر پر سلامی دی گئی اور پھول چڑھائے گئے۔ اسلام آباد میں آئی جی قاضی جمیل الرحمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ گورنر پنجاب، وزیراعلی عثمان بزدار، صوبائی وزرا سمیت سیاسی شخصیات نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فنکاروں نے بھی شہدا کو سلام پیش کیا۔