Friday, April 19, 2024

یوم شہداء پر مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں قابض بھارتی فوج کے خلاف ریلیاں

یوم شہداء پر مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں قابض بھارتی فوج کے خلاف ریلیاں
July 13, 2015
سرینگر(92نیوز)یوم شہداء کشمیر پرمقبوضہ وادی سمیت دنیا بھر میں بھارتی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں، جس میں کشمیریوں اورانسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپورشرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق یوم شہداء کشمیرکی یادمیں مقبوضہ وادی کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عوام نے احتجاجی ریلیاں نکالیں، گزشتہ  پچیس برس میں پہلی بار یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر رمضان المبارک کے پیش نظر ہڑتال کی کال نہیں دی گئی تھی ۔ تاہم پھر بھی  قابض بھارتی فوج نے حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق، جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک اوردیگررہنماؤں کو اتوارسے ہی گھروں میں نظربندرکھا۔ حریت رہنماؤں کی گرفتاری پرنائنٹی ٹونیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کشمیری رہنمایاسین ملک  کی اہلیہ مشعل ملک نے کہاکہ کشمیری رہنماؤں کی گرفتاری  سے ثابت ہوگیا کہ بھارت اعصاب کی جنگ ہارچکا ہے۔ واضح رہے کہ ڈوگرہ راج کے دوران شہیدہونے والے کشمیریوں کی یادمیں پاکستان، برطانیہ اورامریکا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔ پچاسی سال پہلے تیرہ جولائی کو ڈوگرا راج کے فوجیوں نے سری نگرسینٹرل جیل کے باہر یکے بعد دیگرے بائیس کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ kashmiris