Friday, May 10, 2024

یوم شہدا پولیس آج ملک بھر میں منایا جارہا ہے

یوم شہدا پولیس آج ملک بھر میں منایا جارہا ہے
August 4, 2019
 لاہور (92 نیوز) یوم شہدا پولیس آج ملک بھر میں منایا جارہا ہے۔ پولیس کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو شاندار انداز سے خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں یادگار شہدا پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ شہید پولیس اہلکاروں کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہدا کو سلامیاں پیش کیں۔ صدر مملکت عارف علوی ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی یوم شہدا پولیس کے موقع پر پولیس  کےشہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گزشتہ شام بھی تقریبات ہوئیں۔ چنیوٹ، اوکاڑہ، نارووال، ننکانہ صاحب، قصور میں شمعیں روشن کی گیئں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے  تیرہ سو بارہ پولیس افسر اور اہلکار شہید ہوئے۔ دو ایڈیشنل آئی جیز اور 2 ڈی آئی جیز نے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔