Saturday, April 27, 2024

یوم شہدا پاکستان، واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب کا انعقاد

یوم شہدا پاکستان، واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب کا انعقاد
September 7, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) یوم دفاع و شہدا پاکستان کےموقع پر واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانےمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وطن عزیز کے لئے جانوں کا نذارانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ شرکا  سے خطاب میں علی جہانگیر صدیقی نے وطن عزیز کے لئے جانوں کا نذارانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی کا تقریب سے خطاب میں  کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج اور  عوام نے بہت قربانیاں دیں۔ امریکی معاون وزیر دفاع رینڈل شرائیور نے واشنگٹن میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور جنرل ڈنفورڈ کے دورہ پاکستان کے بعد بہتر تعلقات کے لیے پُرامید ہیں۔ پاکستان امریکا کا دوست اور اہم شراکت دار ہے جبکہ پاک امریکا فوجی تعلقات ہمیشہ بنیادی اہمیت کے حامل رہے ہیں۔