Monday, May 20, 2024

یوم شہادت حضرت عمر ؓ کے موقع پر خیبرپختونخوا میں عام تعطیل

یوم شہادت حضرت عمر ؓ کے موقع پر خیبرپختونخوا میں عام تعطیل
October 15, 2015
پشاور (92نیوز) آج یکم محرم الحرام کو یوم شہادت حضرت عمر ؓ کے موقع پر خیبرپختونخوا میں عام تعطیل ہے۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی، سرکاری دفاتر بند ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کی بھی آج تعطیل ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام یوم شہادت حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ آج خیبرپختونخوا میں سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ کے اعلامیہ میں بھی یکم محرم کو تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ آج صوبے بھر میں پشاورہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کی تعطیل ہے۔