Wednesday, April 24, 2024

یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
October 27, 2018
دبئی (92 نیوز) یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے زیر اہتمام تقریب ہوئی۔ مقررین نے بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ستر سالوں سے جاری بربریت پر اقوام عالم کی توجہ مبذول کرائی۔ 92نیوز سے گفتگو میں کشمیری رہنماوں سید وقار گردیزی، ساجد عباسی اور چوہدری سکندر حیات نے بھارت سے آزادی تک تحریک جاری رکھنے کا عزم کیا۔ تقریب میں پاکستان تحریک انصاف دبئی ریجن کے صدر عرفان افسر اعوان، افضل بھٹی، چوہدری اخلاق، راجہ شوکت علی اور پیپلزپارٹی کے رہنما سردار جاوید یعقوب بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب کی صدرات قائم مقام قونصل جنرل آف پاکستان احمد شامی نے کی۔ آخر میں شہداء کے بلند درجات کے دعائیں اور کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔