Thursday, March 28, 2024

یوم سیاہ پر پنجاب حکومت کی ریلی اور احتجاج ، وزیر اعلیٰ اور گورنر کی خصوصی شرکت

یوم سیاہ پر پنجاب حکومت کی ریلی اور احتجاج ، وزیر اعلیٰ اور گورنر کی خصوصی شرکت
October 27, 2020

لاہور (92 نیوز) یوم سیاہ کے موقع پرپنجاب حکومت کی جانب سے ریلی اور احتجاج کا اہتمام کیا گیا جس میں  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار بزدار اورگورنر چودھری سرور نے خصوصی شرکت کی ۔ عثمان بزدار،چودھری محمد سرور اورشہریوں نے واک بھی کی، اس موقع پر فرانس میں گستاخانہ خاکوں اورپشاور دھماکے کی بھرپور مذمت بھی کی گئی۔

بھارت کے زیر تسلط غیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق یوم سیاہ کی مناسبت سےپنجاب حکومت کی جانب سے ریلی کااہتمام کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ،گورنر پنجاب اور شہریوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر بھارتی بربریت اور مودی سرکار کے مظالم پر بھرپور احتجاج کیا،شہریوں نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا کر شرکت کی ۔ فضا ”پاکستان زندہ باد“ اور ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کے نعروں سے گونج اٹھی۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ یوم سیاہ منانے کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانا ہے۔

گورنر چودھری محمد سرور نے کہا مودی نے مقبوضہ کشمیر کے ساتھ بھارت میں بھی ظلم کی تاریخ رقم کی ہے۔

اس موقع پر ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ مودی ہٹ دھرمی سے باز آئے ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ صوبائی وزراء،ارکان   اسمبلی،چیف سیکرٹری،تحریک انصاف کے رہنماء و عہدیداران اورشہریوں کی بڑی تعداد نے اجتماع میں شرکت کی۔

ریلی میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں اورپشاور میں بم دھماکے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔