یوم دفاع، یاد گار شہدا نیول ہیڈ کوارٹرز میں پُروقارتقریب، نیول چیف کی بطور مہمان خصوصی شرکت
اسلام آباد (92 نیوز) یوم دفاع پر پاک نیوی کے زیراہتمام یاد گار شہدا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پُروقارتقریب ہوئی۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
پاک بحریہ کے آفیسرز، سیلرزاور شہدا کے خاندان بھی تقریب میں شریک ہوئے، مادروطن پر جان نچھاور کرنے والے بہادرسپوتوں اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔