Sunday, September 8, 2024

یوم دفاع کے موقع پر واہگہ بارڈ پر پرچم اُتارنے کی پروقار تقریب منعقد کی گئی

یوم دفاع کے موقع پر واہگہ بارڈ پر پرچم اُتارنے کی پروقار تقریب منعقد کی گئی
September 6, 2017

لاہور (92 نیوز) یوم دفاع کے موقع پر واہگہ بارڈ پر پرچم اُتارنے کی پروقار تقریب میں فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

یوم دفاع کے موقع واہگہ بارڈر کی پریڈ کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بہت بڑی تعداد واہگہ پہنچی  تقریب میں شرکا کے جوش ، نعروں اور جذبوں نے  سماں باندھ دیا۔

شرکا کا کہنا تھا کہ ملک کی سرحد پر بیٹھ کر اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ کس جنون اور قربانیوں کے بعد اس ملک کو حاصل کیا ۔

یوم دفاع کے موقع پر شہدا  کو بھر پورخراج تحیسن پیش کیا گیا ااور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک سرزمین کی ایک ایک انچ کی  جان پر کھیل کر حفاظت کی جائے گی ۔