Friday, April 26, 2024

یوم دفاع پر نائنٹی ٹو نیوز نے روایت برقرار رکھتے ہوئے قوم کے جذبات کو آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیا

یوم دفاع پر نائنٹی ٹو نیوز نے روایت برقرار رکھتے ہوئے قوم کے جذبات کو آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیا
September 6, 2016
لاہور(92نیوز)پوری قوم آج یوم دفاع منا رہی ہےبھارت نے گیڈر کی طرح جس طرح حملہ کیا اسے اتنا ہی طاقت سے منہ توڑ جواب دیا گیا نائنٹی ٹو نیوز نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے قوم کے جذبات کو آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیا،،، سوچنا بھی نہ ،،کی ٹیگ لائن اور نائنٹی ٹو نیوز کی  خصوصی ورچوئل تھری ڈی شارٹ ڈاکیومینٹری نے  سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی  یوں بھارت کو بھی پیغام مل گیا کہ اب دوبارہ کبھی  سوچنا بھی نہ ۔ تفصیلات کےمطابق قوم یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے عوام کے پسندیدہ چینل نائنٹی ٹو نیوز نے اس مرتبہ پھر کچھ ہٹ کر کیا اور سوشل میڈیا پر بھی عوام کے جذبات و ملی جذبے کوآسمان کی بلندیوں تک پہنچا دیا ۔ نائنٹی ٹو نیوز کی ٹیگ لائن ،، سوچنا بھی نہ ،،نے عوام کا جذبہ مزید بڑھا دیا  یوں سوشل میڈیا پر ہر کوئی اس ٹیگ لائن کو فخر سے استعمال کرنے لگا ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کا نمبرون چینل بھارتی میڈیا کے مقابلے میں تن تنہا ڈٹ گیا اور سرحد پار بھی پیغام بھجوا دیا کہ جناب۔ سوچنا بھی نہ ۔ نائنٹی ٹو نیوز کی ورچول تھری ڈی شارٹ فلم نے بھی سوشل میڈیا پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے فلم کو دیکھنے اور شیئر کرنے والوں کا پہلے ہی دن تانتا بندھ گیا۔ یوں نائنٹی ٹو نیوز اپنے منفرد تخلیقی انداز کی بنا پر ایک مرتبہ پھرعوام کے دلوں میں گھر کر گیا ۔