Friday, March 29, 2024

یوم دفاع پر قومی کھلاڑیوں کا شہدائے پاکستان کوخراج عقیدت

یوم دفاع پر قومی کھلاڑیوں کا شہدائے پاکستان کوخراج عقیدت
September 6, 2018
لاہور ( 92 نیوز) یوم دفاع پر قومی کھلاڑیوں کی جانب سے بھی  شہدائے پاکستان کوخراج عقیدت پیش  کیا گیا ، شاہدآفریدی، محمد حفیظ ،وہاب ریاض اور شعیب ملک نے  شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قومی کرکٹرز کا کہنا ہے کہ شہدائے کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ،  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی کا کہنا ہے کہ 6ستمبرکے دن پاکستانی فوج نے  بے حد قربانیاں دیں ،خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی وجہ سے امن آیا ۔ پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے شہیدوں کو سلیوٹ پیش کیا،قومی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں غازیوں کو سلام پیش کیا ۔ فاسٹ باؤلر حسن علی کا کہنا تھا یوم دفاع پاکستان پر شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں،ہمارے نوجوانوں نے ملک کی حفاظت کے لیے  بہت قربانیا ں دیں ۔ قومی آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی یوم دفاع کے موقع پر شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔