Sunday, September 8, 2024

یوم دفاع پاکستان کےموقع پر لاہور میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا

یوم دفاع پاکستان کےموقع پر لاہور میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا
September 6, 2017

لاہور (92 نیوز) یوم دفاع پاکستان کےموقع پر فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں پاک فوج کےزیراہتمام شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز میں توپوں کی سلامی دی گئی۔  تقریب میں ائیرفورس کےایف سولہ اورآرمی کے کوبرا ہیلی کاپٹراورپیراٹروپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

‎فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے شاندارائیرشوپیش کیاگیا۔ تقریب کے آغاز میں آپریشن راہ راست سےلے کر آپریشن رد الفساد اور دیگر جنگوں میں استعمال ہونے والی 122 ایم ایم فیلڈ گنز کی سلامی دی گئی۔

تقریب میں ائیر فورس کے جوانوں نے ایف 16 اور مشاق تیاروں سے شاندارمظاہرہ کیا۔

آرمی کے کوبرا ہیلی کاپٹرکی گونج اورپرفارمنس نے شائقین کا دل جیت لیا ۔

‎‎‎ایک جانب تو فوجی بینڈ اور پاکستان رینجرز نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا تو  وہیں دوسری جانب پاک فوج کے کمانڈوز نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا عملی مظاہرہ کیا ۔

جنگی سازوسامان کی شاندار نمائش کو ننھے بچوں نے بے حد پسند کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر میجرجنرل صادق علی نے وطن پر اپنے اعضاء قربان کرنے والے جوانوں کا استقبال کیا۔