Sunday, September 8, 2024

یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ملیر گیریزن میں تقریب

یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ملیر گیریزن میں تقریب
September 6, 2017

کراچی (92 نیوز) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم دفاع پاکستان جوش وخروش سے منایا گیا۔ 6 ستمبر 1965 وہ تاریخی معرکہ تھا جس میں ہمت اور حوصلوں کی بے مثال کہانیوں نے جنم لیا۔

یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ملیر گیریزن میں تقریب، آرمی ایوی ایشن کے ایلوٹ اور مشاق طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کیا۔ دفاعی نمائش میں الخالد، الضرار ٹینکوں، اے پی سی اور پاک فوج کے دستوں نے مارچ پاسٹ بھی کیا۔

یوم دفاع کی تقریب، جنرل آفیسر کمانڈنگ ملیر گیریزن میجر جنرل زاہد محمود مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں اے پی ایس کے بچوں نے تمام صوبوں کے فلوٹ پر ٹیبلو پیش کیے۔ تقریب میں روایتی ملبوسات میں پہنے ثقافتی رنگ بھی نمایاں رہے۔  

پاک آرمی کے زیراستعمال جنگی سازوسامان اور آلات میں عوام کی دلچسپی دیدنی تھی آرمی کی لائٹ کمانڈو نے شرکا تقریب کے دل موہ لیے ملیر گیریزن میں منعقدہ تقریب میں سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ آرمی افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  

چھ ستمبریوم دفاع، جذبہ دفاع پاکستان کی وہ لازوال داستان ہے جب پاک فوج نے اپنے سے کئی گنا طاقتور دشمن کو عبرتناک شکست دیکر دنیا کو حیران کردیا تھا۔