Sunday, September 8, 2024

یومِ دفاع، ملتان کور کے زیراہتمام 2 روزہ جنگی سازوسامان کی نمائش

یومِ دفاع، ملتان کور کے زیراہتمام 2 روزہ جنگی سازوسامان کی نمائش
September 6, 2017

ملتان (92 نیوز) یومِ دفاع کے سلسلے میں ملتان کور کے زیر اہتمام دو روزہ جنگی سازوسامان کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں اور بڑوں کی بھرپور دلچسپی، فل ڈریس ریہرسل نے شہریوں کا لہو گرما دیا۔

ملتان کور کی جانب سے دو روزہ جنگی سازو سامان کی نمائش کا اہتمام ایوب سٹیڈیم میں کیا گیا جس میں گن شپس، ٹینک، رڈار سسٹم ، مشین گنز اور دیگر جنگی سازو سامان نمائش کے لیے پیش کیے گئے جس کو دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد نے ایوب اسٹیڈیم کا رخ کیا۔

جنگی سازو سامان دیکھ کر شہریوں میں جوش و ولولہ مزید بڑھ گیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے نوجوانوں نے 6 ستمبر کو ہونے والی مرکزی تقریب میں پریڈ کے لیے فل ڈریس ریہرسل کرکے حاضرین کے دل موہ لئے۔

نمائش میں پاک فوج کے جوانوں اور شہریوں کا لہو گرمانے کیلئے ملی نغمیں اور جنگی ترانیں بھی پیش کیے گئے۔