Saturday, May 11, 2024

یومِ دفاع، آئی ایس پی آر نے مختصر دورانیے کی چوتھی ویڈیو جاری کردی

یومِ دفاع، آئی ایس پی آر نے مختصر دورانیے کی چوتھی ویڈیو جاری کردی
August 30, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) شہداء، غازیوں اور ان سے جڑے تمام رشتوں کو سلام، یومِ دفاع کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے مختصر دورانیے کی چوتھی ویڈیو جاری کردی۔

شہدا اور غازیوں اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یومِ دفاع کے حوالے سے مختصر دورانیے کی چوتھی ویڈیو جاری کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا چوتھی ویڈیو سرحد پر تعینات غازیوں کے مسرت بھرے جذبات کے بارے میں ہے۔

اس بار آئی ایس پی آر کی جانب سے یومِ دفاع پاکستان ’’ وطن کی مٹی گواہ رہنا ‘‘ کے ٹیگ کے ساتھ منائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔