Saturday, May 18, 2024

یوم حق خود ارادیت !!! بھارتی ظلم و ستم کے شکار کشمیری آج بھی انصاف کے منتظر

یوم حق خود ارادیت !!! بھارتی ظلم و ستم کے شکار کشمیری آج بھی انصاف کے منتظر
January 5, 2016
اسلام آباد (92نیوز) مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تقسیم ہند کے قانون کے تحت جموں و کشمیر سمیت دیگر ریاستوں کے عوام کی منشا کے تحت ان کے پاکستان یا بھارت کے ساتھ الحاق کا فیصلہ ہونا تھا لیکن کشمیر کے ڈوگرہ حکمران نے غیر قانونی طور پر ریاست کا الحاق بھارت کے ساتھ کر دیا۔ اس موقع پر کشمیری عوام نے جدو جہد آزادی شروع کی اور کشمیر کا ایک حصہ آزاد کرا لیا۔ بھارت نے اقوام متحدہ کے عالمی ادارے سے جنگ بندی کے لئے رابطہ کیا اور کشمیر میں استصواب رائے کا وعدہ کیا جس کی بنیاد پر پانچ جنوری 1949ءکو اقوام متحدہ نے کشمیر میں رائے شماری کی قرار داد منظور کی تاہم بھارت نے اس قرارداد پر آج تک عمل درآمد نہیں ہونے دیا۔ کشمیری عوام گزشتہ 64 برس سے ہر سال پانچ جنوری کو یوم حق خود اختیاری مناتے ہیں اور آج بھی مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں۔ Kashmir Kashmir2