Tuesday, May 21, 2024

یوم حضرت علی رضی اللہ عنہ پر مجالس آن لائن یا آؤٹ ڈور کی جائیں، این سی او سی

یوم حضرت علی رضی اللہ عنہ پر مجالس آن لائن یا آؤٹ ڈور کی جائیں، این سی او سی
May 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے یوم حضرت علیؓ پر مجالس کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کردیں۔

این سی او سی گائیڈ لائن کے تحت یوم حضرت علیؓ پر مجالس آن لائن یا آؤٹ ڈور کی جائیں، معتکفین بستر گھر سے لائیں، مشترکہ سحرو افطار سے گریز کریں۔ شب قدر پر عبادات آؤٹ ڈور،عید ملنے سے گریز کریں۔

افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ پالیسی پر نظرثانی کے تحت طور خم اور تفتان بارڈر پر 5 سے 20 مئی تک پیدل داخلہ بند کردیا گیا۔