Saturday, April 27, 2024

یوم تشکر : پریڈ گراﺅنڈ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی آمد جاری

یوم تشکر : پریڈ گراﺅنڈ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی آمد جاری
November 2, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے اعلان کردہ یوم تشکر کیلئے کارکن پہنچنا شروع ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آج یوم تشکر کا اعلان کر رکھا ہے۔ تحریک انصاف کا جلسہ پریڈ گراﺅنڈ میں ہو گا جس میں شرکت کیلئے کارکن کی آمد جاری ہے۔ پریڈ گراﺅنڈ میں انتظامات کو مکمل کرنے کیلئے سٹیج کی تیاری اور کرسیاں لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ گراﺅنڈ میں پارٹی ترانے بجائے جا رہے جس پر کارکن رقص کرنے میں مصروف ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے آج یوم تشکر کیلئے لاکھوں کارکن جمع کرنے کا دعویٰ کر رکھا ہے۔