Monday, May 6, 2024

یوم اقبالؒ : سندھ اور خیبرپختونخوا میں تعطیل کا اعلان

یوم اقبالؒ : سندھ اور خیبرپختونخوا میں تعطیل کا اعلان
November 9, 2016
کراچی (92نیوز) کل یوم اقبالؒ پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں بھی عام تعطیل ہو گی۔ پنجاب حکومت فیصلہ نہ کر سکی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 9 نومبر یوم اقبالؒ پر تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ کل کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہو گی۔ عام تعطیل کا فیصلہ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے مگر پنجاب حکومت اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔