Thursday, April 25, 2024

یوم استحصال کی تیاریوں سے متعلق وزارت خارجہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

یوم استحصال کی تیاریوں سے متعلق وزارت خارجہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس
August 4, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) 5 اگست یوم استحصال کی تیاریوں سے متعلق وزارت خارجہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، وزیر خارجہ نے کہا کہ  پوری قوم 5 اگست کو متحد ہو کر مظلوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال منائے گی ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت یوم استحصال  کے حوالے سے اجلاس  میں  معاون خصوصی معید یوسف،سیکرٹری خارجہ، اطلاعات سمیت  اعلیٰ عسکری حکام نے  شرکت کی ، اجلاس میں وزیر خارجہ نے اپنے دورہ لائن آف کنٹرول اور مظفر آباد کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

 اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں وزیر خارجہ بولے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نہتے اور معصوم شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہی ہے ، پوری کشمیری قوم بھارت کے 5 اگست کے یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکی ہے۔

شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پوری قوم 5 اگست کو متحد ہو کر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے  یوم استحصال منائے گی  ، مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھائیں گے جب تک ان کا حق خود ارادیت انہیں حاصل نہیں ہو جاتا ۔