Thursday, April 18, 2024

یوم استحصال پر بھارتی فورسز کی تتہ پانی سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ ، 18 سالہ لڑکی شہید

یوم استحصال پر بھارتی فورسز کی تتہ پانی سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ ، 18 سالہ لڑکی شہید
August 5, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) یوم استحصال پر بھی بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر دہشتگردی جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسزنے تتہ پانی سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ سے فتح پور گاؤں کی 18 سالہ لڑکی شہید ہو گئی۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 خواتین، 2 بچیوں سمیت 6 معصوم شہری شدید زخمی ہوئے۔ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ شہری آبادی پر فائرنگ کرنے والی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز رواں سال 1877 بار جنگ بندی انتظام کی خلاف ورزیاں کر چکیں۔ بھارتی اشتعال انگیزیوں کے نتیجے میں 6 خواتین، 5 بچیوں سمیت 15 شہری شہید ہو چکے۔ بھارتی دہشتگردی کے نتیجے میں 46 خواتین، 37 بچوں سمیت 144 شہری زخمی ہو چکے۔