Tuesday, May 7, 2024

یوم آزادی ، یوم یکجہتی کشمیر کے طورپر منایا جائیگا

یوم آزادی ، یوم یکجہتی کشمیر کے طورپر منایا جائیگا
August 14, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) یوم آزادی  ،  کشمیریوں کی آزادی  کے نام، وزیراعظم عمران خان مظفرآباد میں قیام کریں گے جہاں  ان کی  آزاد کشمیر کی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی ،  کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مختلف جماعتوں کی اسلام آباد میں ریلیاں نکالنے کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئیں جب کہ  ’کشمیر بنے گا پاکستان‘یوم آزادی کا لوگو بھی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ یوم آزادی امسال یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائیگا ، قومی پرچم کے ساتھ ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا جائیگا ، فضا میں کشمیر بنے گا پاکستان کی صدائیں گونجیں گی۔ مختلف سیاسی جماعتوں کی راولپنڈی اور اسلام آباد میں ریلیاں نکالنے کی تیاریاں بھی مکمل کر لی ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی بڑا فیصلہ کرلیا ، 14 اگست  کا دن آزاد جموں کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں گزاریں گے، قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور  آل پارٹیز حریت کانفرنس اور کشمیری رہنماوں سے ملاقاتیں ہوں گی ۔ 14 اگست کو کشمیریوں سے منسوب کرنے کا قومی لوگو بھی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ، تحریک انصاف نے  صدر بازار راولپنڈی سے ڈی چوک اسلام آباد تک احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ، ریلی میں وفاقی وزراء اور اہم سیاسی شخصیات شریک ہوں گی ۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور ریلی کی قیادت کریں گے  ، دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔