Sunday, September 8, 2024

یوم آزادی کی مرکزی تقریب کنونشن سنٹرمیں ہوئی ،صدرممنون حسین نے پرچم کشائی کی

یوم آزادی کی مرکزی تقریب کنونشن سنٹرمیں ہوئی ،صدرممنون حسین نے پرچم کشائی کی
August 14, 2017

 اسلام آباد(92نیوز)یوم آزادی کی مرکزی تقریب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوئی،صدر مملکت ممنون حسین نے پرچم کشائی کی ۔ تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور نائب چینی وزیراعظم نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کےمطابق جشن آزادی کے موقع پر مرکزی تقریب کا انعقاد کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوا ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے  قومی پرچم لہرایا۔ تقریب سے صدر مملکت ممنون حسین نے  خطاب کیا اور قوم کو چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے باہمی اختلافات بھلا کر ایک ہونے کا کہا۔ تقریب میں سبز ہلالی پرچم کے رنگوں کے لباس زیب تن کئے نوجوانوں نے بھی شرکت کی  اور گلوکاروں کے ساتھ ملکر ملی نغمے گائے تو سماں بندھ گیا ۔ مرکزی تقریب کے دوران حاضرین کا جوش جذبہ بھی آسمان کو چھو رہا تھا ۔ ہر طرف قومی پرچم ہی دکھائی دیا تو جیسے تقریب کو چار چاند لگ گئے ۔ پرچم کشائی کی تقریب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  مہمان خصوصی تھے۔۔ جبکہ چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ نے بھی خصوصی شرکت کی  اوراپنے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کیا  تقریب میں  چیئرمین سینیٹ،اسپیکر قومی اسمبلی وفاقی وزرا  اور تنیوں مسلح افواج کے سربراہوں نے بھی  شرکت کی  ۔