Sunday, September 8, 2024

یوم آزادی کی تقریبات !!! 13 اگست کی رات اسلام آباد میں شاندار آتش بازی کرنے کا فیصلہ

یوم آزادی کی تقریبات !!! 13 اگست کی رات اسلام آباد میں شاندار آتش بازی کرنے کا فیصلہ
August 8, 2015
اسلام آباد (92نیوز) یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں وفاقی دارلحکومت میں شاندار آتش بازی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آتش بازی تیرہ اگست کی رات فیض آباد کے قریب پریڈ گراونڈ میں سرکاری طور پر کی جائے گی۔ آتش بازی میں عام افراد بھی شرکت کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق چودہ اگست کو کنونشن سینٹر میں مرکزی تقریب کے دوران پرچم کشائی ہوگی۔