Thursday, April 25, 2024

یومِ آزادی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا، نوٹیفکیشن جاری

یومِ آزادی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا، نوٹیفکیشن جاری
August 9, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) یومِ آزادی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 اگست کو بھارتی یوم  آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منایا جائیگا۔ 15 اگست کو قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ محکمہ سروسز نے تمام اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا ۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، آئی جی پنجاب، تمام کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز ،رجسٹرار ہائیکورٹ کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔ مزید  برآں آزادی کا دن قریب آنے پر بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کا جذبہ حب الوطنی بھی آسمان کو چھونے لگا۔ جہاں بازار سبز ہلالی پرچموں سے سج گئے وہاں بچوں کے لئے سبز اور سفید رنگ سے مزین انواع و اقسام کی چیزیں بھی موجود ہیں۔ عینکیں، ہیٹ، کیپ، ہیئر بینڈ، ہینڈ بینڈ، فرنڈشپ بینڈ، ماسک، ٹوپیاں، جھمکے، بالیاں، چوڑیاں، پرس، ہر چیز ہی سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ گئی۔ وطن سے محبت کا جذبہ ہر طرف سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ بچے بھی جشن آزادی کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور  مختلف جگہ پر لگائے جانے والے سٹالز سے وہ اپنی پسند کی اشیاء خریدتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔