Sunday, September 8, 2024

یوم آزادی پرپاک فضائیہ کے ایئر شو نےقوم کا لہو گرمادیا

یوم آزادی پرپاک فضائیہ کے ایئر شو نےقوم کا لہو گرمادیا
August 14, 2017

اسلا م آباد(92نیوز)یوم آزادی پر اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے ایئر شو نےقوم کا لہو گرمادیاجھپٹتے پلٹتےپلٹ کر جھپٹتے شاہین دشمن پر ہیبت طار کرتے رہے سعودی اور ترک پائلٹس نے بھی صلاحتیوں کے جوہر خوب دکھائے۔

تفصیلات کےمطابق  جھپٹنا ، پلٹنا، پلٹ کرجھپٹنا، لہو گرم رکھنےکا ہےاک بہانہ۔ جشن آزادی پرپاک فضائیہ کےجوانوں نےآسمان کی بلندیوں پرشاندارایئرشوپیش کیا۔

دارالحکومت کی فضاؤں میں پاک فضائیہ کےطیاروں کی گھن گرج نےدیکھنے والوں کا لہو گرما دیا پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں اور طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا۔ پوما،ایم آئی سیون ہیلی کاپٹروں اور ایف سولہ، جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاندارمظاہرہ کیا اور فضا میں دل دہلا دینے والے کرتب کئے۔

ایئر شو کے دوران تینوں مسلح افواج کےجوانوں نےشاندارفری فال کیا، سی 130 طیاروں سےکمانڈوزنے فضا میں رنگ بکھیرے اور سبز ہلالی پرچم ہاتھوں میں تھامے پروقارانداز میں زمین پر لینڈنگ کی۔ پاک فضائیہ کے آگسٹا 139 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کمانڈوز نے زمین پر اترنے کا شاندار مظاہرہ بھی کیا۔

جشن آزادی ایئرشومیں سعودی ہاکس طیاروں اور ترک  طیاروں نے بھی فضا میں شاندار مظاہرہ کیا اور سعودی اور ترک طیاروں نے صدر ممنون حسین کو سلامی پیش کی۔