Sunday, September 8, 2024

یوسین بولٹ نے جسٹن گیٹلن کو 100میٹر ریس میں شکست دیدی

یوسین بولٹ نے جسٹن گیٹلن کو 100میٹر ریس میں شکست دیدی
August 24, 2015
بیجنگ (ویب ڈیسک) یوسین بولٹ نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا سو میٹر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ بیجنگ میں ہونے والے ایونٹ میں بولٹ نے مقررہ فاصلہ نو اعشاریہ سات نو سیکنڈ میں طے کیا۔ جمیکا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے ایونٹ کے فائنل میں امریکا کے جسٹن گیٹلن کو شکست دی۔ دو اولمپک میڈلز اور عالمی ریکارڈ کے حامل بولٹ نے رواں سیزن کی سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سو میٹر کا فاصلہ نو اعشاریہ سات نو سیکنڈز میں طے کیا۔ ایک سیکنڈ کے فرق سے پیچھے رہنے والے گیٹلن سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔ ان کے ہم وطن ٹرائیوون برومل اور کینیڈا کے اینڈرے ڈی گریسی نو اعشاریہ نو دو سیکنڈز کے ساتھ برونز میڈل کے حقدار قرار پائے۔