Saturday, May 11, 2024

یوسین بولٹ بھی کورونا وائرس کا شکار

یوسین بولٹ بھی کورونا وائرس کا شکار
August 25, 2020

لندن ( 92 نیوز) لاپرواہی گلے پڑگئی ،دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ بھی  کورونا  وائرس کا شکارہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یوسین بولٹ نے گزشتہ ہفتے جمیکا میں اپنی 34ویں سالگرہ پر  پارٹی کا اہتمام کیا جس میں برطانوی فٹبالر رحیم اسٹرلنگ سمیت انکے درجنوں دوست شریک ہوئے تھے۔

پارٹی کے بعد یوسین بولٹ نے کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ، تیز ترین ایتھلیٹ کاکہنا تھا کہ ان میں کورونا کی  علامات ظاہر نہیں ہوئیں تاہم ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے ۔

یوسین بولٹ  نے کہا کہ ان سے گزشتہ دنوں ملنے والے لوگ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کرالیں۔