Friday, April 26, 2024

یوسی46: آزاد امیدوار کے حامی بیلٹ پیپرز سمیت 92نیوز کے دفتر پہنچ گئے

یوسی46: آزاد امیدوار کے حامی بیلٹ پیپرز سمیت 92نیوز کے دفتر پہنچ گئے
November 1, 2015
لاہور(92نیوز)لاہورکے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے ایک  آزاد امیدوار کے حامی بیلٹ پیپرز سمیت 92نیوز کے دفتر پہنچ گئے، مظاہرین نے یو سی 46کاچھو پورہ میں مبینہ دھاندلی  کے خلاف احتجاج کیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ پریذائیڈنگ افسر نے ہمارے ووٹ گننے کی بجائے باہر پھینک دیے۔ تفصیلات  کےمطابق لاہور میں یو سی چھیالیس کاچھو پورہ سے آزاد امیدوار چودھری نعیم کے حامی بیلٹ پیپرز سمیت نائنٹی ٹو نیوز کے دفتر پہنچ گئےاور مبینہ دھاندلی  کے خلاف احتجاج کیا ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پریذائیڈنگ افسر نے ان کے ووٹ گننے کی بجائےباہر پھینک دیئے جس کی وجہ سے لیگی امیدوار جیت گیا۔