Saturday, April 27, 2024

یوسف ٹھیلے والا کیسے گرفتار ہوا ، پولیس نے حیران کن دعویٰ کردیا‏

یوسف ٹھیلے والا کیسے گرفتار ہوا ، پولیس نے حیران کن دعویٰ کردیا‏
November 24, 2019
کراچی ( 92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سےملاقات سےمتعلق بیان دینے والا ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والا  کیسے گرفتارہوا،پولیس نےحیران کن دعویٰ کر دیا۔جس پر94 افرادکےقتل کاالزام ہے اس کو راہ چلتے ہوئے چار پولیس اہلکاروں نے گرفتارکیا ، مقدمہ میں لکھاکہ ملزم سے اسلحہ اور جیب سے دستی بم  برآمد کیا۔ خطرناک ٹارگٹ کلر اور 94افراد کا قاتل یوسف ٹھیلے والا قتل کے بعد لاشیں  ٹھیلے پر ٹھکانے لگاتا تھا ،اتنا خطرناک ملزم پکڑا کیسے گیا جیسےمعمولی چور اچکا ہو ، 92 نیوز نے یوسف ٹھیلے والے کے خلاف 2 مقدمات کی کاپی حاصل کرلی۔ ایف آئی آرکے متن کےمطابق  یوسف کو نسیم کلاتھ مارکیٹ  سےچار پولیس اہلکاروں نےگرفتارکیا ،پولیس اہلکار سلیم الدین اورسلیم نیازی نےملزم کی تلاشی لی تو تیس بور کااسلحہ ملا ، ایف آئی آر میں دعوی کیاگیاکہ ملزم کی جیب چیک کی تو تھیلی میں رکھاہینڈ گرنیڈ بھی ملا۔ مقدمہ میں بتایاکہ ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والے کا ساتھی ریاض الدین اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔