Friday, April 26, 2024

یوسف ٹھیلے والا سے متعلق پولیس رپورٹ کو وزیر اعلیٰ سندھ نے مسترد کردیا

یوسف ٹھیلے والا سے متعلق پولیس رپورٹ  کو وزیر اعلیٰ سندھ نے مسترد کردیا
November 25, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مبینہ ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والا  کے ملاقات سے متعلق بیان پر پولیس رپورٹ مسترد کر دی ، کہا کہ رپورٹ مبہم اور غیر واضح ہے ، میرے خلاف ویڈیو بیان ریکارڈ کرانے والے کو جانتے ہیں ۔ مبینہ ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والا  کے  وزیراعلیٰ سندھ سےملاقات سے متعلق بیان  پر آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام اوردیگراعلیٰ افسران آج دوبارہ وزیراعلی ہاؤس پہنچے  ، پولیس حکام نے مبینہ ٹارگٹ کلر کے وزیر اعلیٰ سےمتعلق ویڈیو بیان پر انکوائری سےآگاہ کیا۔ مراد علی شاہ نےپولیس انکوائری رپورٹ مستردکردی اوررپورٹ کو ناکافی قراردے دیا ، انہوں نے کہاکہ انکوائری رپورٹ مبہم غیر واضح ہے ، معاملے کی اصل تہہ تک پہنچ گیا ہوں۔ وزیراعلی سندھ نےکہاکہ مبینہ ٹارگٹ کلر کی ملاقات کا بیان سازش کےتحت ریکارڈ کیاگیا ، ویڈیوبیان ریکارڈ کرنےاور کرانے والےکوجانتےہیں۔ وزیراعلی مرادعلی شاہ نے آئی جی سےاس معاملےسےجڑے دیگر کرداروں کےمتعلق بھی دریافت کیا۔