Thursday, April 18, 2024

یوسف نسیم کھوکھر کی جگہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان چیف سیکرٹری پنجاب تعینات

یوسف نسیم کھوکھر کی جگہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان چیف سیکرٹری پنجاب تعینات
November 26, 2019
لاہور (92 نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کو تبدیل کر دیا گیا، سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان نئے چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کردئیے گئے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یوسف نسیم کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی، ادھر وفاقی بیوروکریسی میں بھی اکھاڑ پچھاڑ کا امکان ہے، تبادلوں کے متعلق خبر روزنامہ 92 نیوز نے آج کے شمارے میں دی تھی۔ ذرائع کے مطابق اعظم سلیمان کی تعیناتی کا فیصلہ گزشتہ روز وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ہونے والی ملاقات میں کیا گیا، پنجاب کے متعدد افسران کے پنجاب سے تبادلے کر دئیے جائیں گے، وفاق اور دیگر صوبوں سے افسران کی خدمات پنجاب میں دی جائیں۔