Friday, April 19, 2024

یوسف مرزا بیگ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افیئرز مقرر،نوٹیفکیشن جاری

یوسف مرزا بیگ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افیئرز مقرر،نوٹیفکیشن جاری
December 11, 2018
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان  نے یوسف بیگ مرزا کو معاون خصوصی برائے میڈیا فیئرز مقرر کر دیا ، کابینہ ڈویژن کی جانب سے تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے خصوصی اختیارات کے استعمال سے یوسف بیگ مرزا کو ماون خصوصی برائے میڈیا افیئرز مقرر کیا ، ان کی تقرری 7 دسمبر سے تصور ہوگی۔ یوسف بیگ مرزا کی تقرریب کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تازہ ترین فہرست  42 ہوگئی ہے جن میں 24 وفاقی وزراء،6 وزراءمملکت ، 4 مشیر اور 8 معاونین خصوصی ہیں۔