Friday, May 17, 2024

یوسف رضاگیلانی کو لاہور ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیاگیا

یوسف رضاگیلانی کو لاہور ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیاگیا
February 6, 2019
لاہور ( 92 نیوز) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو لاہور ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، نیب ریفرنس میں نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے روکا گیا۔ یوسف رضا گیلانی نجی ایئرلائن کی پرواز کےذریعے جنوبی کوریا جانا چاہتے تھے ،انہوں  نے 10 فروری کو یونیورسل پیس فیڈریشن کی عالمی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی  ،فیصل کریم کنڈی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ یوسف رضا گیلانی نے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  پاکستان چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا، روک کر بنیادی انسانی حقوق کو پامال کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ  سیئول  روانگی کے حوالے سے نیب جج کو آگاہ کردیا تھا، دفترخارجہ اور محکمہ داخلہ  بھی بیرون ملک دوروں سے آگاہ تھے۔ سابق وزیراعظم نےمزید کہا کہ پی ٹی آئی انتقام کا راستہ ترک کرے، یہ خود عمران خان کیلئے اچھا نہیں، سابق وزیراعظم اگر جبر کا شکار ہے تو عام آدمی کو کیا تحفظ ملے گا، آزادی اظہار کا گلا گھونٹ کر نیا پاکستان تعمیر نہیں کیا جاسکتا۔