Friday, March 29, 2024

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے اغوا کی مختصر کہانی منظرعام پر آ گئی

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے اغوا کی مختصر کہانی منظرعام پر آ گئی
May 11, 2016
لاہور (92نیوز) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے حیدر علی گیلانی کے اغوا کی مختصر کہانی سامنے آگئی۔ اغوا کار انہیں ملتان سے فیصل آبادلے گئے جہاں سے براستہ وزیرستان افغانستان منتقل کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق علی حیدر گیلانی نے بازیابی کے بعد اہل خانہ اور قریبی رفقاءکواپنے اغوا کی کہانی کا مختصر قصہ سنایا۔ ذرائع کے مطابق علی حیدر گیلانی نے بتایا کہ اغواکارانہیں نو مئی کو ملتان سے اغوا کرنے کے بعد فیصل آباد لے گئے جہاں ڈیڑھ ماہ تک انہیں نامعلوم مقام پر رکھاگیا۔ علی حیدرکے مطابق فیصل آباد سے انہیں ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا رہا۔ پاکستان میں ان کی آخری قید وزیرستان میں تھی جہاں سے اغوا کاروں انہیں افغانستان لے گئے۔ علی حیدر کے مطابق وہاں پر مختلف مقامات پر جنگ و جدل کے ماحول میں انہیں رکھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اغوا کاروں نے کبھی تاوان کا مطالبہ نہیں کیا۔ وہ کہتے تھے کہ اپنے گرفتار ساتھیوں کی رہائی کے بدلے مجھے چھوڑا جائے گا۔