Wednesday, April 24, 2024

یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی چیلنج

یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی چیلنج
March 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی چیلنج کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے باوجود انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استعمال نہیں کی گئی۔ انتخابات میں دھاندلی قابل دست اندازی جرم ہے۔ اس کی انکوائری کی جائے۔ یوسف رضا گیلانی کا بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔ الیکشن کمیشن ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کرتے ہوئے ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرے۔

درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔