Friday, April 26, 2024

یوسف رضا گیلانی کا وزیر اعظم کو خط ووٹ کی درخواست

یوسف رضا گیلانی کا وزیر اعظم کو خط ووٹ کی درخواست
March 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا اور ووٹ کی درخواست کی۔

سابق وزیر اعظم  اور سینیٹ  کے امیدوار یوسف گیلانی  نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون بھی کیا اور کہا کہ  سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کی فتح ہے۔

یوسف رضا گیلانی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ  میں نے سینیٹ الیکشن  میں حصہ لینے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا، پاکستان کی سیاسی قیادت نے مجھ پر اعتماد کیا ،  جب قومی اسمبلی کا اسپیکر بنا تو حکومتی اور اپوزیشن ممبران میں کوئی تفریق نہیں کی۔

انہوں نے لکھا کہ یہ پارلیمان میرا گھر اور آپ سب میرا خاندان ہیں ، امید کرتا ہوں کہ 3 مارچ کو میری زندگی ، کردار اور سیاست کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا فیصلہ کریں گے ۔