Wednesday, April 24, 2024

یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر، نوٹیفکیشن جاری

یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر، نوٹیفکیشن جاری
March 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر لانے کیلئے پیپلزپارٹی پی ڈی ایم سے دو قدم آگے،یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیے گئے ، سینیٹ سیکرٹریٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

پیپلزپارٹی امیدوار نے 30  ارکان کی حمایت کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کرائی جس کے باعث سینیٹ سیکرٹریٹ نے ان کے قائد حزب اختلاف کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یوسف رضا گیلانی کو  چار آزاد سینیٹرز کی بھی  حمایت ہوئی  جن میں    سینیٹر دلاور خان، سینیٹر احمد خان، سینیٹر کہدیٰ بابر، سینیٹر نصیب اللہ بازئی شامل ہیں ۔

مسلم لیگ ن سے  اعظم نذیر تارڑ کو اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے بضد تھی۔