Thursday, April 25, 2024

یوسف رضا گیلانی شہبازشریف سے ملنے احتساب عدالت جا پہنچے

یوسف رضا گیلانی شہبازشریف سے ملنے احتساب عدالت جا پہنچے
February 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ الیکشن سے قبل ایک اور اہم ملاقات ہو گئی۔ یوسف رضا گیلانی شہبازشریف سے ملنے احتساب عدالت جا پہنچے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم امور پر مشاورت ہوئی۔ لیگی صدر نے یوسف گیلانی کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔ شہبازشریف نے اعظم نذیر تارڑ کو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

میڈیا گفتگو میں یوسف گیلانی بولے ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کی ہے۔ پی ڈی ایم کی کامیابی عوام اور جمہوریت کی کامیابی ہے۔ حکومت نے مجھے ڈس کوالیفائی کرانے کی کوشش کی جس میں ناکام ہوئی۔ اسپیکر، وزیر اعظم رہا ہوں کبھی نہیں سنا آئین میں ترمیم آرڈیننس کے ذریعے ہوتی ہے۔

 یوسف گیلانی نے کہا ہمیں آئین کے مطابق چلنا چاہیے۔ کوئی غیر آئینی راستہ نہیں اختیار کیا جانا چاہئے۔ ہم حق پر ہیں اور عوام کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ جب میں وزیراعظم بنا پورے ایوان نے مجھے ووٹ دیا تب کیا پیسہ چلا تھا۔ سیاست میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے، ہم متحد ہو کر الیکشن لڑ رہے ہیں ، فتح انشاء اللہ ہماری ہو گی۔