Friday, May 17, 2024

یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں انتالیس ووٹوں سے ہاریں گے ، فواد چودھری

یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں انتالیس ووٹوں سے ہاریں گے ، فواد چودھری
February 17, 2021

لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں انتالیس ووٹوں سے ہاریں گے۔

پروگرام نائٹ ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا پی ڈی ایم نے گیلانی کو کھڑا کرکے جوا کھیلا ہے۔ اپوزیشن نے خفیہ ووٹنگ کیلئے بچوں کی طرح ضد کی۔ اگر کسی پارٹی کو اس کے ووٹوں سے زیادہ سیٹیں ملیں تو سوال اٹھے گا۔

 فواد چودھری نے کہا مریم نواز کو پاکستان میں رہنا پڑے گا۔ لانگ مارچ کرکے اپنی سیاست کا شوق پورا کریں۔