Sunday, May 12, 2024

یوسف رضا گیلانی اور مولانا طاہر اشرفی کی چودھری شجاعت حسین کی عیادت

یوسف رضا گیلانی اور مولانا طاہر اشرفی کی چودھری شجاعت حسین کی عیادت
December 6, 2020

لاہور (92 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور مولانا طاہر اشرف نے چودھری برادران کی رہائشگاہ پر چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی ۔

سابق وزیر اعظم اور معاون خصوصی برائے مذہبی امور نےچودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی،ملاقات  میں عبدالقادر گیلانی ، ایم پی اے موسیٰ گیلانی ، ایم این اے چودھری سالک حسین  اور چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔

ملاقات میں  ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے خیریت دریافت کرنے کے لئے آنے والوں شکریہ ادا کیا۔چودھری شجاعت حسین نے یوسف رضا گیلانی اور طاہر اشرفی کو بتایا اللہ کے فضل و کرم سے طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کورونا کی وجہ سے ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے  ، طاہر اشرفی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسلام ایسا دین ہے جس میں دنیا کے ہر مسئلے کا حل موجود ہے،اسلام ہر قسم کی منافرت پھیلانے سے روکتا ہے۔