Sunday, May 12, 2024

یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی نے الیکشن کمیشن میں نا اہلی کیس میں جواب جمع کر ادیا

یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی نے الیکشن کمیشن میں  نا اہلی کیس میں جواب جمع کر ادیا
April 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت ہوئی ، سینیٹر یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی نے جواب جمع کروا دیا، یوسف رضا گیلانی نے نااہلی درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کر دی۔

الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت ہوئی ، الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی، سینیٹر یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروا دیا الیکشن کمیشن نے جوابات کی نقول پی ٹی آئی کو بھجوا دی، ویڈیو میں نظر آنے والے ایم این ایز فہیم خان اور جمیل احمد کو نوٹس جاری، مزید سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت انتخابات کو کرپٹ پریکٹس کو روکنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کے مقدمہ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

دوسری جانب سینٹر یوسف رضا گیلانی نے نااہلی درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کر دی، الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب میں درخواستیں ناقابل سماعت قٰرار دینے کی استدعا کی، اُن کا مؤقف تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات غیر سنجیدہ ہیں، فرخ حبیب، ملیکہ بخاری اور کنول شوذب حق دعوی نہیں رکھتے، یوسف رضا گیلانی پر کوئی براہ راست الزام بھی نہیں۔