Saturday, April 27, 2024

یورپین یونین کے مبصر مشن کی ٹیم کے بیشتر ارکان اسلام آباد پہنچ گئے

یورپین یونین کے  مبصر مشن کی ٹیم کے بیشتر ارکان اسلام آباد پہنچ گئے
June 25, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) عام انتخابات 2018 کیلئے  یورپین یونین مبصر مشن کور ٹیم کے بیشتر ارکان اسلام آباد پہنچ گئے۔ ترجمان کے مطابق مبصرمشن 100 ارکان پر مشتمل ہے جن میں سے بیشتر اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جب کہ  باقی جلد پاکستان آئیں گے۔ مبصر مشن 28 جون سے انتخابی مشاہدے کا عملی آغاز کرے گا۔