Sunday, May 5, 2024

یورپین گیمز: جرمنی نے ہالینڈ کو ہرا کر ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

یورپین گیمز: جرمنی نے ہالینڈ کو ہرا کر ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا
June 16, 2015
باکو(سپورٹس ڈیسک)آذربائیجان کے شہر باکو میں جاری یورپین  گیمز میں جرمنی نے  ہالینڈ کو شکست دے کر ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا، فائنل میں جرمن ٹیم کو تین دو سے کامیابی ملی۔ تفصیلات  کےمطابق فائنل کے آخری میچ میں  ہان یِنگ نے ہالینڈ کی بریٹ ارل کو تین صفر سے ہرا کر جرمنی کو فتح دلائی، اس سے قبل ہالینڈ کی لی جیاؤ نے ہان ینگ کو پہلے میچ میں ہرا کر برتری حاصل کی تھی، جرمنی کی شان ژیاؤنا نے ہالینڈ کی لی جائی کو تین ایک سے ہرا کر اسکور برابر کیا، ڈبلز میچ میں جرمن ٹیم فاتح رہی لیکن ریورس سنگلز میں ہالینڈ کی لی جائی نے جیت کر اسکور دو دو کر دیا۔ اس طرح ٹائٹل کا فیصلہ پانچویں اور فیصلہ کن میچ سے ہوا جو ہان یِنگ نے اپنے نام کیا، اس سے قبل جمہوریہ چیک نے یوکرائن کو ہرا کر برونز میڈل جیتا۔