Wednesday, May 8, 2024

یورپین پارلیمنٹ کے 16 ارکان کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہارتشویش

یورپین پارلیمنٹ کے 16 ارکان کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہارتشویش
July 30, 2021 ویب ڈیسک

برسلز (92 نیوز) یورپین پارلیمنٹ کے 16 ارکان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہارتشویش کیا۔

یورپین پارلیمنٹ کے 16 ممبران نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر یورپین اعلیٰ نمائندے کو خط لکھ دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا 2019 سے مقبوضہ کشمیر بدترین لاک ڈاؤن میں ہے۔ نقل و حرکت، معلومات تک رسائی، ہیلتھ، تعلیم، آزادی اظہار کے برے حالات ہیں۔ صحافیوں اور انسانی حقوق کے نمائندوں کو خاص طور پر ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔

یورپین پارلیمنٹ کے ممبران نے خط میں کہا کہ لوگوں کو عقوبت خانوں میں ڈالا جاتا ہے، اجتماع پر پابندی، لوگ زیر حراست ہیں۔ بھارت کی جانب سے یہاں پر قانون کا غلط استعمال کر رہا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ یہ دو نیوکلیئر ملکوں کے لیے خطرے کی علامت ہے جو کسی بھی وقت شدت اختیار کر سکتی ہے۔ مقامی آبادی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ وادی میں بدامنی کی صورت حال ہے جس سے دونوں ملکوں کی افواج میں تناؤ پڑھتا ہے۔

یورپین پارلیمنٹ کے ممبران نے کہا کہ یورپین یونین کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کیخلاف آواز اٹھانا ہو گی۔ کشمیریوں سے کئے وعدوں، یواین قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔

خط میں کہا گیا کہ ہندوستانی، پاکستانی شراکت داروں کے تعاون کے لیے وسائل کو بروئے کار لانا ہو گا۔ یورپی پارلیمنٹ کی حیثٰت سے اپنی کاوشیں جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں۔