Friday, May 17, 2024

یورپین فٹبال چیمپئن شپ 2020، بیلجئیم مین راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

یورپین فٹبال چیمپئن شپ 2020، بیلجئیم مین راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
October 11, 2019
 لندن (92 نیوز) یورپین فٹبال چیمپئن شپ 2020 میں بیلجئیم مین راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ فاتح ٹیم نے اہم میچ میں سین مارینو کو  نو صفر سے دھول چٹائی۔ گروپ آئی کے میچ میں بیلجیئم اور سین مارینو کی ٹیمیں  مد مقابل ہوئیں۔ بیلجیئم کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو نو صفر سے آؤٹ کلاس کر دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے لوکاکو نے سب سے زیادہ دو گولز اسکور کیے۔ بیلجئیم کی ٹیم اپنے گروپ آئی میں ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔ گروپ سی کے ایک میچ میں نیدر لینڈ نے ناردرن آئر لینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سےشکست دی۔