Thursday, May 2, 2024

یورپین تنظیم آئی ایچ ایس مارکیٹ کے شعبہ بزنس کے سربراہ کرس ولیم سن کی رپورٹ

یورپین تنظیم آئی ایچ ایس مارکیٹ کے شعبہ بزنس کے سربراہ کرس ولیم سن کی رپورٹ
January 3, 2018

لندن (ویب ڈیسک) ماہرین نے کہا ہے کہ 2017ء کے اختتام پر یورو زون کی صنعتی پیداوار دو عشروں کی بلند ترین سطح پر رہی جبکہ ایشیاء کی صورتحال میں کوئی خاص تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی تاہم بھارت براعظم کا تیز صنعتی پیداوار کا حامل ملک رہا۔

امریکا میں صنعتی پیداوار کی شرح مستحکم رہنے کے باعث اس کے پوری دنیا پر مثبت اثرات رہے۔ یورپین تنظیم آئی ایچ ایس مارکیٹ کے شعبہ بزنس کے سربراہ کرس ولیم سن کی جانب سے جاری بزنس سروے جائزہ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2017ء کے دوران خطے میں صنعتی پیداواری سرگرمیوں میں تیزی رہی جو 20 سال کی بلند ترین سطح ہے۔ اس سے 2018ء کے آغاز میں کوئی خاص مشکل سامنے نہیں آئے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دسمبر کے دوران یوروزون کا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 60.6 پوائنٹ رہا جو جون 1997ء میں اس طرح کے سروے کے آغاز سے اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔