Monday, September 16, 2024

یورپی یونین کے سفیر نے روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز کو پاکستانی صحافت میں تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیدیا

یورپی یونین کے سفیر نے روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز کو پاکستانی صحافت میں تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیدیا
April 4, 2017
لاہور(92نیوز)یورپی یونین کے سفیر برائے پاکستان جین فرانسس نے  روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز کو پاکستانی صحافت میں تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیاہے۔ تفصیلات کےمطابق  لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں نائنٹی ٹو نیوز چینل کی دوسری سالگرہ اور روزنامہ نائنٹی کی خوشی میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی کیک پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانسس ، صدر عبدالباسط اور نائب صدور لاہور چیمبر نے کاٹا۔ اس موقع پر نائب صدور نے  روزنامہ نائنٹی کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نائینٹی ٹو نیوز نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے اورروزنامہ نائنٹی ٹو بھی سچائی کا علمبردار ہوگا۔ تقریب میں نائنٹی ٹونیوز کےایڈیٹر فورم رانا محمد عظیم سمیت صنعتکار بھی شریک ہوئے۔